ابنا: اسامہ النجیفی اور رافع العیساوی سمیت نوری مالکی حکومت کے کئی مخالف سیاستدانوں نے امیر قطر سے خفیہ ملاقات کرکے عراق کے موجودہ حالات اور ملک کی سیاسی صورت حال کے بارے میں بات چیت کی ہے۔اطلاعات کے مطابق امیر قطر عراق کے سیاسی میدان میں سنیوں کے کم کردار پر انتہائي ناراض ہیں اس بنا پر انہوں نے العراقیہ پارٹی کے اعلی عہدیداروں کی حیثیت سے اسامہ النجیفی اور رافع العیساوی کی سرزنش کی ہے اور قطر کے مطلوبہ مقاصد حاصل کئے بغیر اس کے بجٹ کو ضائع کرنے پر ان پر سخت تنقید کی۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران دارالحکومت بغداد سمیت عراق کے کئی شہروں میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ عراق میں دہشت گردی کے واقعات میں امریکہ صیہونی حکومت اور علاقے کے بعض عرب ممالک کا ہاتھ ہے۔ ...../169
22 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 402315
امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے عراق کے مستعفی اور حکومت کو مطلوب وزیر خزانہ رافع العیساوی کی سرزنش کی ہے۔